عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچےآگیا، تاہم پاکستان میں سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے فی تولہ کی سطح پر اب بھی برقرار ہے۔
جیم اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونےکی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 250200 روپے پر آ گئی،10 گرام سونے کےبھاؤ 1458 روپےکی کمی سے 214506 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہوکر 2395 ڈالر کا ہوگیا۔