متحدہ عرب امارات میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے پاکستانی کرکٹرز بھی دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔
سابق کپتان مصباح الحق اور کامران اکمل براستہ دبٸی امریکا جارہے تھے جہاں ان دونوں کو ایٸرپورٹ پر کٸی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسٹاف سے بات کرنے کے لیے آدھا دن لاٸن میں کھڑا رہنا پڑا۔
اسی طرح کامران اکمل نے ایکس پر اپنے بیان میں نجی ائیرلائن کی سروس سے متعلق افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ دبئی میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ کئی لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔