وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر نے برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بدھ کے روز وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے پاکستان میں ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں جس میں اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک اور تاجک سفیروں نے وفاقی وزیر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترکیہ اورتاجکستان کے ساتھ گہرے دوستانہ روابط ہیں، ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں پاکستان، ترکیہ اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ترک سفیر میہمت پکیکی اور تاجک سفیر سیفیو سیڈ اسموعیل کو یادگاری شیڈ بھی پیش کیں۔