اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کے لئے کمرہ عدالت کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا گیا ، کمرہ عدالت میں 3 شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی، میڈیا باکس میں کوریج کے نئے ضابطہ کار سے متعلق حکم نامہ بھی چسپاں کر دیا گیا ہے ۔ضابطہ کار کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کرسکتا،سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا،سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کے دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہو گی،اڈیالہ جیل حکام نے میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا۔