ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کرگئی۔
عالمی منڈی اورپاکستان میں سونےکاریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جیم اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1887 روپے پڑھ کر 215964 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہوکر 2412 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
گولڈ ڈیلر کا کہنا ہے کہ عالمی تنازعات اور چائنا کی خریداری نے سونے کی قیمت کو پر لگادیئے ہیں۔