بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکہ میں سہولیات کی فکر ستانے لگی ہے ۔
بھارتی میڈیا مطابق بھارتی بورڈ نے ہوٹل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ریکی ٹیم نیو یارک بھجوا دی ہے ، آئی سی سی ایونٹ کے امریکہ میں پہلی مرتبہ میچز ہو رہے ہیں ،امریکہ میں سہولیات کا اس وقت کسی کو اندازہ نہیں اس لیے ریکی ٹیم بھیجی گئی ، بھارتی بورڈ کا ایک آفیشل ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا،
آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکہ روانہ ہوں گے ، ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بعد میں امریکہ جائیں گے ، بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈولڈ ہے ،بھارتی بورڈ ماضی میں ٹیم کے لیے دیگر ٹیموں سے الگ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کرتا رہا ہے۔