عالمی تنازعات اور چائنا کی خریداری نے سونے کی قیمت کو پر لگادیئے۔
جیم اینڈ جیولرایسوسی ایشن کےمطابق عالمی منڈی اورپاکستان میں سونےکا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،آج بروزمنگل فی تولہ سونےکی قیمت میں آج 2400 روپےکا اضافہ ہوا ہے،جس کےبعد تاریخ میں پہلی بار 24 قیراط سونا 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاو 10گرام سونے کےبھاؤ 2057 روپے پڑھ کر 214077 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 2391 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔