ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بائیس اپریل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کیلئے تمام بنیادی امور پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان گزشتہ دنوں ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد دورے کی تاریخوں کا حتمی شکل دی گئی۔ ایرانی صدر کی پاکستانی ہم منصب کےعلاوہ وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سےملاقاتیں طے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی ، آزاد تجارتی معاہدے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پر پی رفت اور امریکی پابندیوں سے بچنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔ مشرق وسطٰی کی صورتحال، غزہ پراسرائیلی جارحیت اور ایران اسرائیل کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری اپنے ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔