ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی۔
جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 1100روپےکم ہوکرفی تولہ سونا2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے پرآگیا،اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 943 روپےکی کمی سے2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے پرآگئی۔
اس کےعلاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونےکی قیمت1 لاکھ 93 ہزار 723 روپے ہوگئی۔، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں11 ڈالرسستا ہوکرفی اونس سونا 2364 ڈالرپرآگیا۔