پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعہ پر انکوائری کے لئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دیدی ۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے ، اس واقعے کے حقائق جاننے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کے ساتھ دیگر سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مفاد پرستوں کو پاکستان کی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔