پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ پر طنزیہ ردعمل جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے منگل کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا جس کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اور آلراؤنڈر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
حتمی سکواڈ میں عثمان خان اور عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جو پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئیر کا ڈیبیو کریں گے۔
سکواڈ پر رد عمل دیتے ہوئے سابق کپتان و ٹیم ڈاٸریکٹر محمد حفیظ نے طنزیہ رد عمل جاری کیا اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’’ ریسٹ ان پیس پاکستان ڈومیسک کرکٹ ‘‘۔
محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کے بجاٸے پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑی سلیکٹ کرنے پر ایسا ردعمل جاری کیا۔