پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
باجوڑ،مہمند،خیبر، اورکزئ، سوات،دیر اور چترال میں منعقدہ تقریبات کامقصد عوام کوصحت مند زندگی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس دن کے موقع پر ان اضلاع میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے،جن میں عوام کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اورادویات فراہم کی گئیں،اس موقع پرعوام کو صحت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
اس کےساتھ ساتھ ان اضلاع میں خصوصی لیکچرزکا بھی اہتمام کیا گیا،جن میں عوام کوصحت مند زندگی گذارنے کے لئےاپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔
ورلڈ ہیلتھ ڈے کےحوالے سےمختلف سکولوں میں منعقدہ تقریبات میں طلباء اور طالبات نےتقریریں کیں،طلباء اورطالبات نےبینرز بھی اٹھا رکھے تھےجن پرصحت مند زندگی گذارنے کے اصولوں کو اپنانے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئ تھی۔
پاک فوج کی جانب سےتقریبات کے انعقاد پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔