پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1900 روپے کا کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 کیرات فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کے بھاؤ 1629 روپے پڑھ کر 212277 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 2374 ڈالر کا ہو گیا ۔