اسٹیٹ بینک نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم منتقلی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 93 لاکھ افراد اپنے علاقے کے بینکوں میں ’’بی آئی ایس پی سہولت اکاؤنٹ‘‘ کھول سکیں گے۔
بی آئی ایس پی سہولت اکاؤنٹس بینکوں سمیت مائیکروفنانس بینکوں میں بھی کھولاجاسکے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق یہ فریم ورک بی آئی ایس پی اور بینکوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر پہلا پائلٹ پراجیکٹ کراچی اور لاہور میں شروع کیا جائے گا۔
پائلٹ پراجیکٹ میں بی آئی ایس پی کے 30 ہزار استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔