بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان کی 14 سال کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان ویب سیریز 'ہیرا منڈی' دی ڈائمنڈ بازار میں ولی محمد کا کردار ادا کریں گے۔
سنجےلیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز میں تقسیمِ ہند سے قبل 1940ء کےدور میں درباریوں اورطوائفوں کے درمیان تعلقات کی کہانی کو نئے انداز میں پیش کیا گیا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں آزادی سے پہلے ہندوستان میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا۔
سیریز کی کاسٹ میں فردین خان،سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔سیریز 1 مئی سے نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔