وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم صحت پر اپنے پیغام میں تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ کہتے ہیں صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ہماری توجہ پرائمری، سیکنڈری ہیلتھ کیئر،طبی تعلیم،گورننس بہتربنانے پر رہے گی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک کے دورمیں ہیلتھ کارڈ شروع کرنے پر فخرہے، ہم عام آدمی تک صحت کی سہولیات کی رسائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، موبائل ہیلتھ کلینک شروع کرنے، حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مزید متحرک کرنے اور ذہنی صحت کے حوالے سے خدمات کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں کی مدد اور اور حوصلہ افزائی کریں گے۔