پھلر وان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ کیس میں مطلوب مرکزی ملز م کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پھلر وان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم کو آخر کارڈھونڈ نکالا اور گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیاہے ،ملزم یاسر کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے ،ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ، ملزم نےکشتی متاثرین سےلاکھوں روپےبٹورے اورانہیں کشتی میں سوارکرایا۔