تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی چیئرمین نیب اور وعدہ معاف گواہوں کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر نہ دیئے جانے کا حکومتی دعویٰ تبھی مانیں گےجب ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کرایا جائے ، ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو اب ہروایا جا رہا ہے ، بانی چیئرمین نے کہا یہ حالات انیس سو اکہتر جیسے ہیں ، ہمیں اسمبلیوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنےدیا جائے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کے پی اسمبلی سے سینیٹ ارکان کے الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہ کرایا جائے،بیرسٹرعلی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔