پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
جیم اینڈ جیولر ایسوسی ایشن 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 4200 روپے پڑھ کر 210134 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
اس سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت دو ستمبر 2023 کو 242700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے،جہاں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2350 ڈالر ریکارڈ کی جارہی ہے۔