موٹروےایم تھری پر سمندری سروس ایریا میں روڈ سیفٹی تھیم پارک کا افتتاح کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی نےکہا کہ تھیم پارک کا مقصد عوام الناس میں روڈ سیفٹی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے،محفوظ سفر کی فراہمی موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے ملزمان کو پکڑنے والے افسران میں انعامات تقسیم کیے۔
ایڈیشنل آئی جی نے سیکٹر کمانڈر اور بیٹ کمانڈرز سے آپریشنل معاملات پر میٹنگ بھی کی۔زونل کمانڈرڈی آئی جی سید فرید علی ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی۔