چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں میں مشاور ت ہوئی جس دوران کئی پارٹی اراکین نے سینیٹ انتخاب کے بائیکاٹ کی تجویز دی جبکہ کئی نے انتخاب لڑنے کی تجویز دی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے مشاور ت کے دوران بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کے پی سینیٹ الیکشن سے متعلق ہمارے موقف کو تقویت ملے گی جبکہ سینیٹ میں موجود پارٹی کے سینئر رہنماوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کا انتخاب لڑنے کی حمایت کی اور کہا کہ ہمیں حکومتی اتحادکیلئےمیدان کھلانہیں چھوڑناچاہیے۔ پی ٹی آئی قیادت نے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کل سینئر رہنما اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے جائیں گے ۔