عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 900 روپے کم ہوکر 240200 روپےپرآگئی،اس کے علاوہ 772 روپےکی کمی سے 10 گرام سونے کے بھاو 25932 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 5 ڈالرکم ہوکرفی اونس سونے کےریٹ 2306 ڈالر پرآ گئے۔