عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کےمطابق عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونےوالی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹرکمرشل اورلیگل بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبرمیں پی سی بی نےسینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹرمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقررکیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پرکام کرنےوالی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
دوسری جانب پی سی بی نے عالیہ رشید کے مستعفی ہونے کے بعد سابق ڈائریکٹیرمیڈیا سمی برنی کو دوبارہ تعینات کردیا، سمی برنی پی سی بی ڈائریکٹرمیڈیا مقرر کر دیے گٸے،سمی برنی اس سےقبل بھی ڈائریکٹرمیڈیا رہ چکے ہیں۔
سمی برنی آئی سی سی میں بھی ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن رہے ہیں۔