پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی خریداری کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلد ہی کسی بڑے بریک تھرو کا امکان ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کے قریب زیر تعمیر پلازہ کے مالک سے رابطہ شروع کر دیاہے اور پلازہ خریداری کیلئے مذاکرات بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک ڈیل فائنل نہیں ہو سکی ہے ، پیسوں کے کم زیادہ کرنے پر پی سی بی اور پلازہ مالک کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جو کہ جلد ہی حل ہوتا دکھائی دے رہاہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں و ٹیموں کی رہائش گاہ کے لئے پلازہ خرید کر ہوٹل میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پلازہ میں ابھی فلیٹس بنائے جانے تھے لیکن اگر پی سی بی خریداری مکمل کر لیتا ہے تو پھر فلیٹس کو ہوٹل کمروں میں تبدیل کیا جائے گا۔