عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گئی۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے بڑھ گئی۔جس کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار100 روپے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ 1886 روپے بڑھکر 10 گرام سونے کے بھائو 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپےہوگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں 21 ڈالر بڑھکر فی اونس سونے کے ریٹ 2311 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔