لاہور کے علاقے ساندہ میں گھریلو تنازعہ پر چچا نے چھریوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کردیا , پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق پچیس سالہ عمر کو اسکے چچا ادریس نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا جس پر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔۔ پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسکی گرفتاری کیلیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔۔ پولیس کا کہنا تھا متاثرہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں ۔۔