وینزویلا سے تعلق رکھنے والا دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے جوآن ویسینٹ پیریز مورا جنہیں 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے معمر ترین آدمی کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا تھا 2 اپریل کو 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جوآن ویسینٹ پیریز مورا کے انتقال کی تصدیق ان کے رشتہ داروں اور حکام کی جانب سے کی گئی۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ’’ جوآن ویسنٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ‘‘۔
پیریز کو باضابطہ طور پر 4 فروری 2022 کو معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا اور گنیز کے مطابق تب ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔
11 بچوں کے باپ پیریز کے 2022 تک 41 پوتے، 18 پڑپوتے اور 12 پڑپوتے ہیں۔