قومی ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ کا انگلش کائونٹی گلیمرگن سے معاہدہ ہوگیا۔
فاسٹ باؤلر میر حمزہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں اور 2024 کے کاؤنٹی سیزن میں گلیمر گن کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔
انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن پانچ اپریل سے شروع ہورہا ہے اور میر حمزہ گلیمر گن کاؤنٹی کی جانب سے افتتاحی میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔
کاؤنٹی سیزن کا پہلا میچ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
31 سالہ کھلاڑی پانچ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلے تھے۔