وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سمیت 5 وزراء کو اضافی قلمدان تفویض کر دیئے گئے۔
وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات جبکہ چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔ وزیر صنعت رانا تنویرحسین کوتحفظ خوراک کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین صوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دےدیا گیا جبکہ وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے3 نئے کو آرڈینیٹر بھی مقرر کردیئے، رومینہ خورشید عالم ماحولیاتی تبدیلی، شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان اور رانا احسان افضل کو بغیر محکمہ کو آرڈینیٹر مقرر کرکیا گیا۔