پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےشعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے سے تقرر وتبادلے ہونے کا امکان ہے، شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کوفارغ بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق ڈائریکٹرکوآرڈینیشن بریگیڈیئرریٹائڑد ساجد حمیدکی جگہ نئی تقرری ہوگی،ساجد حمیدکو عہدے سےہٹایا جا رہا ہے،چئیرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس منجمنٹس کی وجہ سے خوش نہیں ہیں،انہوں نے مس منجمنٹ پر زیرو ٹال رینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔