ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.5 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 12 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم 5.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم 5.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 6.2 ملین ڈالر تھا جو اگست میں کم ہو کر 5.8 ملین ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 21.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔