تائیوان میں 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی، جبکہ شدید زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔
تائیوان حکام کےمطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں،جن میں درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں،زلزلے سے 4 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہیں،زلزلےکامرکزساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا۔
حکام کےمطابق ہوالین میں زلزلے سےلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے، زلزلے کےبعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے7 اعشاریہ شدت کے آفٹر شاکس کی وارننگ جاری کی ہے۔
7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ تائیوان کےمشرقی ساحل کے قریب آیا جس کے بعد کئی آفٹرشاکس آئےجن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی،
فلپائن،جاپان اورتائیوان میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا تھا،تاہم سونامی کی وارننگ واپس لےلی گئی ہے۔
تائیوان کےساحل کےقریب 3 میٹر تک لہریں بلند زلزلے سے شہر کے کئی حصوں میں بجلی منقطع ہوگئی،جھٹکے چین کےصوبےفوجیان میں بھی محسوس کیےگئے۔
1999کےبعدتائیوان میں یہ دوسرابڑا زلزلہ ہے،25 سال قبل آنے والے زلزلے میں 2400 افراد ہلاک ہوئےتھے، جاپان اور چین نے تائیوان کو امداد کی پیشکش کردی۔