روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم ارب 6.617 ڈالر سے تجاوزکرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 130 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ستمبر 2020 سے لے کر اب تک ان کائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.617 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 733 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 320 ملین ڈالر، اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 395 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔