پشاور ہائیکورٹ نےسینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں خار ج کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سینٹ الیکشن امیدوارں اعظم سواتی, مراد سعید, فیصل جاوید, خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے کاغذات نامزدگی منظوری کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مراد سعید, اعظم سواتی, فیصل جاوید, خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے خلاف درخواستیں خارج کرتے ہوئے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا ۔عدالت نے ایپلٹ ٹریبونل کو برقرار رکھاہے ۔
سینٹ امیداروں کے خلاف مخالف امیدوار تاج محمد آفریدی نے درخواستیں دائر کررکھی تھی۔