عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گئی۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹس میں سونےکی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کے بھاو2401 روپے بڑھکر 2لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئے۔
قبل ازیں عالمی منڈی میں فی اونس سونا24 ڈالر بڑھکر2278 ڈالر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔