صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
آئی پی پی صدر اور وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر کا تہوارمحبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے لئے مسیحی برادری کی بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ایسٹر پر ہم سب مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔