لاہورکی مقامی عدالت نےامیر بالاج قتل کے مقدمے میں ملزم سہیل محمود ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
ملزم سہیل محمود ملک کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا ، پولیس نے ملزم کوسخت سکیورٹی میں کمرہ عدالت پیش کیا۔ پولیس نےبتایا کہ نو روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔ عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اورجوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے پولیس کی استدعا کومسترد کردیا ملزم پر امیر بلاج کے دوست احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے کا الزام ہے۔