بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے میں زخمی 15 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حکام کے مابق سیکورٹی فورسز اور لیویز فورس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ قابل مذمت ہے، زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعلیٰ نے ہرنائی دھماکے سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔