ایف آئی اے افسران نے اووربل کے خلاف حکومتی کارروائی کو سبوتاز کرنا شروع کر دیا۔
متعددافسران نےحکومتی احکامات کوکمائی کا ذریعہ بنانا شروع کردیا،لیسکو کے ایسٹرن سرکل کےافسران سےمبینہ طورپرمک مکاکرنےپردوملازمین کو آف ڈیوٹی کردیا گیا۔
اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او شاہ زیب اورہیڈ کانسٹیبل اکرم کو آف ڈیوٹی کردیا گیا،دونوں ملازمین پرمبینہ طور پرایسٹرن سرکل کی ہرسب ڈویژن سے ایک لاکھ رویے لئنےکا الزام ہے۔
ایف ائی اے نےشکایات پرانکوائری بھی شروع کی ہے،اوور بلنگ پر انکوائریز کے آغاز کے بعدمتعددسرکلز سے پیسے اکٹھے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پیسےمبینہ طور پرلیسکو افسران کی جانب ایف ائی اے کے نام پراکٹھے کئے جا رہے ہیں، ایف ائی اے نے اوور بلنگ پر5 انکوائریوں کا اغاز کیا گیا ہے