امیربالاج قتل کےمقدمے میں نامزدملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
امیربالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،مقدمےمیں نامزد دونوں ملزم کو اشتہاری قراردیدیا گیا ہے۔پولیس کےمطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کےلیےآئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔
پولیس کاکہنا ہےکہ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہے،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کےمطابق دبئی پولیس نےطیفی بٹ کی گرفتاری کیلئےتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،گرفتار نہ ہونے پر ملزمان کی جائیداد قرقی کے احکامات بھی حاصل کیےجائیں گے۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کےمطابق امیربالاج قتل کیس کی تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی، تفتیش کے تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں۔