قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے انکشاف کیاہے کہ نیویارک سے لاہور واپس پہنچنے پر انہیں جب سامان دیا گیا تو اس میں سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا اور بیگ بھی پھٹا ہوا تھا ۔
سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیویارک سے 26 مارچ کو اپنے سفر کا آغاز کیا اور میرے لاہور پہنچنے پر جب میں نے اپنا سامان وصول کیا تو مجھے معلوم ہواکہ میرا بیگ ٹوٹا ہوا تھا ، میری قیمتی اشیاء او رتحفے بیگ سے نکال لیئے گئے تھے ، میں نے لاہور ایئر پورٹ پر اتحاد ایئر ویز کے کاونٹر پر شکایت درج کروائی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ان کا ہیلپ لائن کا نمبر کام کر رہاہے ، ایئر لائن مسافروں کو نہایت ہی بدترین سروس فراہم کر رہی ہے ۔