سابق اسپیکر قومی اسسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے وفاقی حکومت سے روابط ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے اسد قیصر اپنا خصوصی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی حکومت سے روابط ختم کریں۔
اپنے پیغام میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق نے اب تک صوبے کو بقایا جات کی مد میں ایک روپیہ نہیں دیا اور نہ ہی مرضی کا کوئی افسر لگایا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے۔
اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے چھ بہادرجج قوم کے ہیرو ہیں، ججوں نے بہادری سے اپنا موقف سپریم جوڈیشل کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے رکھا، ان ججوں کو انصاف اور سیکورٹی فراہم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کومشورہ دیتا ہوں وفاق سے روابط فلفور ختم کریں ، انہوں نے اب تک کوئی بھی افسر آپکی مرضی کا نہیں لگایا اور نا صوبے کے بقایاجات پر کوئی عملی پیش رفت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بڑی تحریک شروع کرنے والے ہیں ، وکلا، ٹیچرز، طالب علموں، کسانوں اوردیگرطبقات سے تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔