پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز ڈالر 8 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔