سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے شاہ علی سبزوئی کے ایک گھر میں رکھا راکٹ لانچر کا گولہ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے
پولیس کے مطابق راکٹ لانچر کے گولے کو بچے کھلونا سمجھ کر گھر میں لاکر کھیل رہے تھے، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ایک گھر میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کباڑ کا کام کرتے تھے، دھماکے کے وقت بھی کباڑ کی چھانٹی کی جا رہی تھی۔