پاک فوج کےزیرانتظام جنوبی وزیرستان میں یوتھ کنونشن کاانعقاد کیا گیا،کنونشن میں جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں نوجوانوں بالخصوص خواتین نے شرکت کی۔
قیام پاکستان کےلیےدی گئی قربانیوں،نظریہ پاکستان کی اہمیت اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کےکردارکی اہمیت پر زور دیاگیا،جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سےکیےجانےوالےاقدامات بالخصوص قدرتی وسائل،زرعی ترقی اور موبائل سروس کی بہتری کےلیےکی گئی کوششوں کو سراہا گیا۔
تقریب میں آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ ساؤتھ،سول و عسکری حکام بشمول خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی،نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھدیتےہوئے انشاء اللّٰہ وزیرستان کےنوجوان بھی پاکستان کی ترقی میں اپنابھرپور حصہ ڈالیں گے۔
وہ علاقےجہاں کبھی دہشت گردوں کا راج تھا،آج نوجوانوں کی تعلیم سے منسلک سرگرمیوں کی وجہ سے پہچانے جانے لگے۔