پاکستان میں عالمی منڈی کے زیر اثر فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ گئی، جس 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 1285 روپے بڑھکر 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہوگئے۔ قبل ازیں انٹر نیشنل مارکیٹ میں 14 ڈالر بڑھکر فی اونس سونے کے ریٹ 2214 ڈالر ہوگئے۔