امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا ہماری ترجیح ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے اور ہم نے پاکستان میں تقریباً 4000 میگا واٹ صاف توانائی کی اضافی پیدوار میں مدد کی ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں نے ملک کی بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے اور آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں میں بجلی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ امریکا کی پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مخالفت
ان کا کہنا تھا کہ اضافی طور پر امریکا اور پاکستان نے گرین پروگرام کو آگے بڑھایا ہے اور ہم ماحولیاتی چیلنجز اور خاص طور پر واٹر منجمنٹ پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے پاک زراعت اور قابل استعمال توانائی پر بھی کام کررہے ہیں۔