پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں لیکن انہوں نے آج بھی فٹنس کیمپ کو جوائن نہیں کیا ۔
ذرائع نے سماء نیوز کو بتایا ہے کہ بابراعظم گزشتہ روز عمرے سے واپس لاہور پہنچے تھے تاہم وہ آرام کرنا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے فٹنس کیمپ کو جوائن نہیں کیا ، وہ کل کاکول کیلئے روانہ ہوں گے اور سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔ بابراعظم نے ساتھی کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد آرام نہیں کیا ، نیوزی لینڈ کی سیریز سے قبل پریکٹس شروع کر لیتے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کا کیمپ جوائن کرنے کے بعد بابر اعظم اب کاکول کیمپ جوائن کرینگے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا آغاز 26 مارچ سے ہو گیاہے جس میں 29 کھلاڑی شریک ہیں ، فٹنس کیمپ کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ تشکیل دیا جائے گا ۔