اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔ دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی۔
دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے دو دو لاکھ روپے مچکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
پر پراسیکیوشن کے وکیل کے مطابق سابق ایم این اے عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث پائی گئی ہیں، مقدمے کے ریکارڈ میں بتایا گیا تھا کہ ملزمہ بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے میں ملوث ہیں۔