پنجاب حکومت نے دو اہم انتظامی عہدے عارضی افسر کے سپرد کر دیئے۔
محکمہ ایس اینڈجی اےڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنراورڈی جی ایل ڈی اے لاہورمحمدعلی رندھاوا سات روزکےلیےبیرون ملک رخصت پرہیں، جس کی وجہ سے ایڈیشنل کمشنرحامدمحمودملہی کودونوں عہدوں کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حامد محمود ملہی تئیس سےتیس ستمبر تک سات روز کے لیے اضافی چارج سنبھالیں گے۔